ترکی میں بم دھماکہ‘ ضلعی گورنر سمیت 3 افراد زخمی
انقرہ (آئی این پی+رائٹرز) جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 78 ویں برسی جوش وخروش سے منائی گئی ،ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا، صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں بخشی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 78 ویں برسی جوش وخروش سے منائی گئی اس مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں بخشی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ 14 سالوں کے دوران ترکی میں سودمند پالیسیاں کے نفاذ سے عوام کو حکومت کے قریب آنے کا موقع ملا ہے ۔15 جولائی کے واقعات کی مثال پیش کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ بہادر ترک عوام نے اس دن اپنی جسارت اور حوصلے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ترکی کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر نے کہا کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں دی گئی اس نشانی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے شب و روز ایک کرنا حکومت کا شعار ہے ۔ ترک قائد ایوان اسماعیل قاہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریہ ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے رہنما مصطفی کمال اتاترک کی 78 ویں برسی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم ان کی دی گئی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بقا ،خوشحالی اور ایک تباناک مستقبل کیلئے مل جل کر انتھک محنت کریں۔ ادھر بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام پر برطرف 350 پائلٹس ترک فضائیہ نے ریٹائر ہون والے سینکڑوںپائلٹس کو واپس بلا لیا۔ 6 سابق پائلٹوں میں سے ایک نے دوبارہ رجسٹریشن کرا لی۔ ادھر شورش زدہ صوبے میں ضلعی گورنر کے آفس کے سامنے بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں گورنر فتح شامل ہیں۔
ترکی