ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں طلبہ کے مابین کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کے مقابلے
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ ٔ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں جاری تقریبات یوم اقبال کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبال کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقدہوا۔ اس مقابلے میں طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض اختر حسین قریشی ، بلا ل شوکت اور عمران نقوی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں ردا خان نے اوّل ، عائشہ سرور نے دوئم ، مومنہ الفت اور سیدہ مہک زہرہ نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ فاطمہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونے والے مقابلے میں رانا احمد سبحانی نے اوّل ، محمد عبید ا? نے دوئم اور طلحہ صفدر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد دانیال اور سید محمد عون بخاری کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔