نیوز ویک کو نتائج سے پہلے ہلیری کو کامیاب قرار دینا مہنگا پڑ گیا، ایک لاکھ 25 ہزار کاپیاں واپس منگوانا پڑیں
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی متعدد حلقوں کے لیے بجلی کے جھٹکے کی طرح ثابت ہوئی مگر کچھ اداروں کے لیے یہ ساکھ اور کاروباری لحاظ سے بھی کافی مہنگی ثابت ہوئی جس کی سب سے بڑی مثال امریکی جریدہ نیوز ویک ہے۔ برطانوی روزنامے گارجین کے مطابق امریکی جریدے نے انتخابات کے نتائج سے قبل ہی اپنی اشاعت میں ہلیری کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ نتائج توقعات سے برعکس نکلنے پر نیوز ویک کو اپنی ایک لاکھ 25 ہزار کاپیاں واپس منگوانا پڑ گئیں۔ نیوز ویک نے جریدے کے سرورق پر ہلیری کلنٹن کو فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا تھا ’میڈم پریذیڈنٹ ہلیری کلنٹن کا وائٹ ہا¶س تک کا تاریخی سفر‘۔