• news

وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لئے بغیر گورنر سندھ کی تقرری بادشاہت ہے: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے ورنر سندھ کی تعیناتی چیف منسٹر سندھ مراد شاہ کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی۔ یہ بادشاہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انہیں ایک کال تک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا شریف خاندان اپنی بادشاہت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ بلاول نے یہ ٹویٹ پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما نفیسہ شاہ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جس میں انہوں نے شک کا اظہار کیا تھا کہا کہ کہیں سابق جج کی بحیثیت گورنر سندھ تعیناتی شریف خاندان کی جانب سے پانامہ لیکس کیس میں عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش تو نہیں ہے؟

ای پیپر-دی نیشن