پیوٹن ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے : روس : تجارتی تعلقات تبدیل نہیں ہونگے : چین
ماسکو+ بیجنگ (اے پی پی+ آن لائن) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روسی حکومتی عہدیدار نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان سے رابطے میں رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم ان کے وفد کے بہت سے لوگوں کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں چند ایک روسی نمائندوں سے رابطے میں رہے ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہاکہ روسی سفارتخانے کے عملے کے ارکان ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں سے ملے جو ایک معمول کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن کی مہم کے ارکان نے ایسی ملاقاتوں کی درخواست مسترد کر دی تھی۔علاوہ ازیں روسی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ایک ہی خطوط پر استوار ہے۔ پالیسیوں اور خیالات میں قربت ہی ماسکو اور واشگٹن کے درمیان مضبوط مذاکرات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان روسی حکومت دیمتری بیسکوف نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادی میر پیوٹن کی پالیسیوں میں حیرت انگیز مماثلت ہے۔ دونوں رہنماو¿ں کی خارجہ پالیسیاں کافی حد تک یکساں ہیں۔ دریں اثناءچین نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی وجہ سے چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مجموعی پیٹرن کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے،چین امریکہ سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان شن ڈان یانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ دونوں ممالک بڑے پیمانے پر مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ مرکل کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں نے اپنی پہلی گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ رائٹرز کے مطابق فرانس کے صدر اولاند نے گزشتہ روز امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماﺅں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مشرق وسطیٰ سمیت تمام اہم ایشوز پر نئے امریکی صدر کو اپنا موقف واضح کرنا ہو گا۔ قبل ازیں اولاند نے توقع ظاہر کی تھی کہ فرض ہے کہ ہم امریکہ سے ممکنہ بہترین تعلقات قائم کریں لیکن یہ تعلقات وضاحت اور کھلے پن پر مبنی ہونے چاہئیں۔ ترجمان وائٹ ہا¶س کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا کے اہم ممالک کی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منتخب امریکی صدر ٹرمپ بہت جلدچین، یورپی یونین کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے، فرانس کے صدر فرانسواولاند، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے علاوہ صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کے ملاقات کریں گے۔
روسی ترجمان