• news

ترک صدر 15نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترکی کے صدر طیب اردگان 15نومبر کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم، صدر سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنما¶ں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ الگ ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
ترک صدر

ای پیپر-دی نیشن