ڈاکٹرز کی ہڑتال‘ لڑائی جھگڑا ایمبولینس میوہسپتال سے باہر‘ میت گدھا گاڑی پر گھر لے جائی گئی
لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور میوہسپتال میں لڑائی جھگڑے کے پیش نظر ایمبولینس زیادہ تر ہسپتال کے باہر ہی رہیں جس کے باعث ایک غریب گھرانے کی خاتون کو ایمبولینس مل نہ سکی۔ جس سے اس کے اہل خانہ عورت کی میت گدھا گاڑی پر گھر لے کر گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کی کمی کے باعث ہسپتال سے میت گدھا گاڑی پر لے جانا پڑی۔ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ لواحقین اپنی مرضی سے گدھا گاڑی پر میت لے کر گئے۔
میت/ گدھا گاڑی