ترکی : 93 سال بعد فوجی خواتین کو حجاب مردوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت
انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی میں 93 سال بعد فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو حجاب اور مردوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ مرد فوجی اہلکار موسم گرما کے دوران ٹائی پہننے یا نہ پہننے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ سرکاری گزٹ میںجاری ایک حکم کے مطابق ترک فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر ہیڈسکارف اور مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ چینی نیوز ایجنسی نے ترکی کے اخبار ”اصبح“ کے حوالے سے لکھا ہے ترکش مسلح افواج، جینڈر میری جنرل کمانڈ اور کوسٹ گارڈ کمانڈ کے تحت خدمات انام دینے والیخواتین دیگر ریاستی اداروں کے ڈریس کوڈ کی طرح ہی پاسداری کریں گی جو انہیں ہیڈ سکارف پہننے کی اجازت دیتے ہیں۔ نئے قوانین میں مرد فوجی سویلین اہلکار داڑھی بڑھا سکیں گے جبکہ موسم گرما میں انہیں ٹائی نہ پہننے کی اجازت بھی ہو گی۔
حجاب/ترکی