بورڈپر تنقید‘ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو قومی ٹیم سے باہر
انٹیگوا(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیرن براوو کو ریجنل کرکٹ بورڈ کے صدر کیخلاف ’’اے بگ ایڈیٹ ‘‘ کا ٹوئٹ کرنے پر ٹیم سے نکال دیا گیا ۔ وہ زمبابوے میں ہونیوالی سہہ ملکی سیریز میں سکواڈ کاحصہ نہیں ہونگے ۔براوو نے کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی وجہ سے ریجنل بورڈ کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔بورڈ نے انہیں سی کیٹیگری میں پیشکش کی تھی ۔براوو نے لکھا تھاکہ مجھے اے کیٹیگری کیو ں نہیں دی گئی ‘آپ جیسے اہلکاروں کو عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈترجمان کے مطابق براوو کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کا ایسا روئیہ قابل قبول نہیںہے ۔سنیل نارائن کی جگہ بشوکو شامل کیا ہے ۔