بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : کھلنا ٹائٹنز ‘ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں کامیاب
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے چٹا گانگ وائیکنگز کو شکست دیدی ۔ کھلنا ٹائٹنزنے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 127رنز بنائے ۔محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔چٹا گانگ وائیکنگز کی ٹیم 9وکٹوں پر 123رنز بناسکی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔محمد نبی نے 39رنز بنائے ۔ شفیع السلام نے چار جبکہ محمود اللہ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمود اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ڈھاکہ ڈائنا مائٹس نے رنگ پور رائیڈرز کو ہرا دیا ۔ڈھاکہ ڈائنا مائٹس نے 6وکٹوں پر 170ر نز بنائے ۔مصدق حسین نے 48رنز بنائے ۔سوہاگ غازی اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔رنگ پور رائیڈر ز کی ٹیم 92رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ شاہد آفریدی چھ رنز پرچلتے بنے ۔مصد ق حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔