یاور حیات کے ڈرامے لوگوں کو آج بھی نہیں بھولے‘ تعزیتی ریفرنس سے شرکاء کا خطاب
لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشین کلچر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سے مصروف ٹی وی پروڈیوسر ہدایت کار یاور حیات کی یاد میں گزشتہ روز پنجابی کمپلیکس میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس کی صدارت ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرست اعلیٰ میاں راشد فرزند علی نے کی۔ مقررین میں پرویز کلیم‘ ناصر نقوی‘ سید سہیل بخاری‘ چودھری صفدر ہرنالی‘ صغریٰ صدف‘ محمد کاملین خان اور رانا نوید احمد تھے۔ مقررین نے مرحوم یاور حیات کی شخصیت اور فن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹی وی ڈرامے بہت معیاری تھے جو آج بھی لوگوں کو نہیں بھولے۔