شاعر اسلم کولسری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈکلچرکے زیراہتمام معروف شاعراورایف ایم 95کے براڈکاسٹر اسلم کولسری کی یادمیںتعزیتی ریفرنس گزشتہ روزپنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں ہواجس میں علم وادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرمر حوم کی فنی خدمات پرانہیںخراج عقیدت پیش کیاگیا۔پلاک کی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرصغریٰ صدف نے انکے فن پرروشنی ڈالی اورمہمانوں کاشکریہ اداکیا۔