لکسز فیشن ایکسپو کا اہتمام قیمتی ملبوسات کی نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) لکسز ہوٹل میں لکسز فیشن ایکسپو کا اہتمام کیا گیا۔ قیمتی ملبوسات‘ جیولری‘ میک اپ کے سامان‘ جوتوں پرسوں اور فیشن سے متعلق دیگر اشیاء کے 40 کے قریب سٹال لگائے گئے۔ شرکاء میں میک اپ آرٹیسٹ ببلو‘ مظہر مجید‘ چیئرمین پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن صنوریز لاشاری‘ شان لاشاری‘ دانیال لاشاری‘ ماہم شامل تھے۔ لوگوں نے نمائش میں رکھی اشیا خریدیں بہت سی خواتین نے نمائش میں میک اپ بھی کروایا۔ لوگوں نے فیشن ایکسپو کی بہت تعریف کی۔