بھارت کے نریندرا بترا انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارت کے نریندرا بترا انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔انہوں نے مقابلے میںآئر لینڈ کے ڈیوڈ بالبرنی اور آسٹریلیا کے کین ریڈ کو شکست دی۔باترا نے 118میں سے 68ووٹ حاصل کئے ۔بالبرنی نے 29اور ریڈ نے 17ووٹ حاصل کئے ۔59سالہ باترا 2014ء میں بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔وہ یورپ کی مناپلی کو ختم کرتے ہوئے انٹر نیشنل فیڈریشن کے سربراہ بننے والے پہلے ایشیائی بن گئے ۔انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ عشروں سے یورپ سے منتخب ہوتے آئے ہیں ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مخالفت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔سپین کے لینڈرو نیگر ے نے بترا کی کامیابی کا اعلان کیا۔اعلان کے ساتھ ہی لینڈرو نیگرے کی 8سالہ صدارت کا خاتمہ ہو گیا ۔