آسٹریلوی ٹیم میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کرنا ہوگی : ڈیرن لہمین
ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمین نے کہا ہے کہ جب ٹیم صرف 85رنز پر ڈھیر ہوجائے تو آپ اس سے کیا توقعات وابستہ کر سکتے ہیں ۔میرے خیال میں اب ٹیم میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کیلئے موقع ہے کہ وہ اپنی منتخب ٹیم کے بارے میں سوچیں ‘آپشنز کے بارے میں مزید خیال کریں ۔جب عوام آپ سے نمبر ون بننے کی توقعات وابستہ کئے ہوں اور نتیجہ کچھ اور نکلے تو کیا کہا جاسکتا ہے ۔ اگلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو قربانی دینا ہوگی ۔