• news

قائداعظم ٹرافی: کراچی بلیوز181، اسلام آباد134 ، فاٹا120 رنز پر آئوٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قائد اعظم ٹرافی میںکراچی بلیوز کی ٹیم پشاور کیخلاف 181رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔رائو وقار نے 53اور عدیل ملک نے 54رنز بنائے ۔چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔سجاد حسین نے پانچ جبکہ ساجد خان اور اسرار اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پشاور نے ایک وکٹ پر 89رنز بنا لئے ۔ صاحبزادہ فرحان 68رنز بنا کرکھیل رہے ہیں ۔واحد وکٹ عدیل ملک نے حاصل کی ۔خان ریسرچ لیبارٹریز نے نیشنل بنک کیخلاف 4وکٹوں پر 156رنز بنا لئے ہیں ۔عبدلرحمٰن مزمل 43رنز پر کھیل رہے ہیں ۔علی منظور نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم لاہور بلیوز کیخلاف134رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔فیضان 33رنز بناکر نمایاں رہے ۔ وقاص احمد اور بلاول اقبال نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔لاہور بلیوز نے پانچ وکٹوں پر 124رنز بنا لئے ہیں ۔آغا سلمان 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔حسن علی نے تین جبکہ شہزاد اعظم نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فاٹا کی ٹیم راولپنڈی کیخلاف 120رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ محمد نعیم 52رنز بناکر نمایاں رہے ۔عطاء اللہ ‘نذر حسین اور حسیب اعظم نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں راولپنڈی نے سات وکٹوں کے نقصان پر96رنز بنالئے ہیں ۔عرفان اللہ شاہ نے چار جبکہ سعد الطاف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے سوئی ناردرن کیخلاف 9وکٹوں پر 251رنز بنا لئے ہیں ۔شہزار محمد71اور شعیب خان سینئر 49رنز بناکر نمایاں رہے ۔ بلاول بھٹی اور احمد سیفی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔واپڈا کی ٹیم نے حبیب بنک کیخلاف 2وکٹوں پر 88رنز بنالئے ہیں ۔کپتان سلمان بٹ 43اور محمد سعد 36رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن