• news

ہم خود دین پر عمل کریں تب دوسروں کو کہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہل حدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہل حدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عدل و انصاف کا دین ہے لیکن ہمارے ہاں کہیں بھی یہ سچائی نظر نہیں آتی۔ ہم دوسروں کو دین پر چلنے کی تلقین اور اصرار و تاکید کرتے ہیں، خود کو دیکھیں کتنا اور کس حد تک اس پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجوںکی آڑ میں سڑکیں بلاک کرکے مظاہرے کرتے ہوئے عوام کو جس ذہنی اذیت سے دوچار ہوناپڑتا ہے اس کا کسی کو اندازہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن