• news

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نصیر احمد قادری

فیروز والا (نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ الحاج صاحبزادہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسول تھے ان کی خدمات برصغیر کے مسلمانوں کو جگانے کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔ علامہ اقبال کی شاعری دور اندیشی آج کے نوجوان اور قوم سازی کے عناصر کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامران پارک شاہدرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ غلام حسین نوری، علامہ ذبیح اللہ قادری اور دیگر ارکان نے بھی اظہار خیال کیا۔ علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ قوم کے عظیم مسیحا ڈاکٹر علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن