وزیراعظم نوازشریف اور مراد علی شاہ کے درمیان سیاسی فاصلے بڑھنے لگے
کراچی (سالک مجید) وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان نظریاتی اختلافات کے ساتھ ساتھ سیاسی اختلافات اور انتظامی فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سی سی آئی اجلاسوں اور سندھ کے امور کو زیر بحث لانے کے حوالے سے لکھے گئے خطوط کا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جواب تک نہیں دیا گیا اور سندھ حکومت کو وزیراعظم سیکرٹری کی جانب سے اہم ایشوز پر سنوائی کا موقع حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔