منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کو ضبط شدہ رقم جلد واپس کر دی جائیگی لندن پولیس کا متحدہ لندن کو خط
لندن (آن لائن) سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت 6افراد جن میں محمد انور بھی شامل ہیں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرتے ہوئے ان کی ضبط شدہ رقم کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم لندن کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین سمیت دیگر تمام افراد کے خلاف بھی کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ اور جلد ضبط شدہ رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 2012 میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ اور الطاف حسین کے مکان پر چھاپا مارا تھا، جس دوران پولیس کو الطاف حسین کے مکان سے پانچ لاکھ پاؤنڈ کی نقد رقم ملی تھی۔