نثار کیلئے بلاول خوف کا دوسرا نام وزیر داخلہ قومی سلامتی امور پر بات کریں تو اچھا ہے: چانڈیو
کراچی (صباح نیوز) مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پانامہ کیس سے جان نہیں چھوٹ سکتی اس حکومت کے دن گِنے جا چکے ہیں چوہدری نثار بلاول کے بجائے قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا سے بات کریں تو اچھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) ملکی وحدت کے لیے خطرہ بن چکی ہے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال میں سعید الزاماں صدیقی کی بطور گورنر نامزدگی بزرگ کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت سے مشورہ تک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی گئی مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صوبوں کے درمیان وحدت اور اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچے سی پیک پر چھوٹے صوبوں کا موقف بھی سننا چاہیے۔ نثار کے لیے خوف کا دوسرا نام بلاول بھٹو ہے، وزیر داخلہ خود اپنی حکومت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔