حافظ آباد: چار افراد کی دو شادی شدہ خواتین سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی
حافظ آباد/ فیصل آباد/ ساہیوال/ اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت، نمائندگان) مختلف واقعات میں اوباش افراد نے 6 خواتین،13 سالہ بچی اور ایک لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ حافظ آباد کے محلہ قادر آباد میں چار افراد نے مبینہ طور پر دو شادی شدہ خواتین کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شرقپور ضلع ننکانہ کی شازیہ بی بی اور عظمیٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ وہ عدالت میں پیشی کے بعد رکشے میں واپس جا رہی تھیں کہ چار افراد عادل شہزاد، ثمر، احتشام اور ارسلان نے انہیں اغوا کرلیا اور محلہ قادر آباد میں واقع ایک مکان میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم عادل شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے علاقہ گلبرگ کالونی میں طالبہ (ع) کو اسکے ٹیچر ملزم فاروق شادی کا جھانسہ دیکر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور حاملہ ہونے پر حمل ضائع کرا کر شادی سے انکار کردیا۔ غلام محمد آباد میں (ع) کو ملزم یوسف نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کے چار ساتھی ویڈیو بناتے رہے۔ موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ کی (غ) کو محمود وغیرہ تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے چک 53/5ایل میں مدثر وغیرہ تین ملزموں نے 13سالہ بیٹی (م) کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ چک 185/9ایل میں ملزم ارشاد نے رفیق کی بیوی سے اغوا کے بعد زیادتی کی۔ دریں اثنا ملٹری فارم بولان اوکاڑہ کے اشرف کے 12 سالہ بیٹے سرفراز کو اوباش نبیل عرف لڈن ورغلا پھسلا کر لے گیا اور جان سے مارنے کے دھمکی دیکر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔