اتر پردیش‘ اجتماعی زیادتی کا شکار ہیلتھ ورکر نے وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے عام ہونے پر خودکشی کرلی
لکھنئو (بی بی سی) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گائوں میں رہنے والی 40 سالہ ہیلتھ ورکر نے اپنے ساتھ ہونیوالی اجتماعی زیادتی کی وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے عام ہونے پر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ گیتا صحت عامہ کے محکمے سے وابستہ تھی اور اسے اکثر رات گئے تک بھی پیدل چل کر اَس پاس کے دیہات کے اجنبی گھروں میں جانا پڑتا تھا۔ اس دوران دسمبر سے قریبی گائوں کا ایک نوجوان گیتا کا پیچھا کرنے لگا۔ جب گیتا نے اسے منع کیا تو اس نے گیتا کو دھمکیاں دیں اور موقع پاکر ساتھیوں سے ملکر گیتا کو اٹھا لیا اور ایک ویران گھر میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے گیتا کی وڈیو بھی بنا لی اور واٹس ایپ کے ذریعے علاقے میں پھیلا دی جس سے گیتا بہت بدنام ہو گئی اس نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ گیتا کی نعش سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے دیہاتیوں کے احتجاج کے بعد زیادتی کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔