• news

17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم کا معاملہ پھر مؤخر

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو احتساب عدالت میںسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف دائر 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے جے جے وی ایل کیس سے متعلق ا سلام آباد ہائیکورٹ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیش کی جانے والی تمام چیزیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔بعدازاں عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ اس سے پہلے بھی موخر ہوچکا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو خوش کرنے کے لئے ڈاکٹر عاصم کو جلد از جلد رہا کرانے اور علاج کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کی سر توڑکوشش کررہے ہیں وہ ڈاکٹر عاصم اوران کی فیملی و ڈاکٹروںسے رابطے کرچکے ہیںاور ان کو بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ایک سال سے زائدعرصے سے گرفتار ڈاکٹر عاصم کو تاحال سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر بھی برقرار رکھا ہوا ہے

ای پیپر-دی نیشن