• news

خضدار: حساس اداروں کی کارروائی ،گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

کوئٹہ(این این آئی) قانون نافذ کر نے والے ادارے نے کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔

ای پیپر-دی نیشن