رائے ونڈ اجتماع: جعلی شناختی کارڈ پر 3 مشکوک افراد گرفتار، تعلق افغانستان سے نکلا 4افراد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز پاجیاں چیک پوسٹ پرعبدالرحمن ، سیف الرحمن، احسان اللہ کو چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ جعلی ہونے کی صورت میں حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا تفتیش کے دوران معلوم ہوا تینوں افراد کا تعلق افغانستان سے ہے تفتیش کے بعد عبدالرحمن اور احسان اللہ کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ سیف الرحمن کی تفتیش جاری ہے ۔ مزید برآں رائے ونڈ تبلیغی پنڈال میں حرکت قلب بند ہونے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ محمد فاروق اور سہیل امام کا تعلق کراچی جبکہ ندیم اقبال حاصل پور، محمد اقبال سانگلہ سے تھے۔