اسلام آباد: عدالت کے باہر وکلاء کا سائلین کے ساتھی پر تشدد‘ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
اسلام آباد(آن لائن)خاتون جج کی عدالت کے باہر وکلا نے سائلین کے ساتھی کو پیٹ ڈالا۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ خاتون جج حمیرا افضل کی عدالت میں زوجہ ریحان نے اپنے شوہر کے خلاف بچوں کے اخراجات سے متعلق درخواست دی تھی جس کے پیش نظر ریحان کی جانب سے آنے والے عام شہریوں نے عدالت سے درخواست کی کہ گھر کا معاملہ ہے گھر میں ہی سلجھانے دیا جائے، اس موقع پر خاتون کی جانب سے وکیل محمد خان گوندل اور انکے دیگر ساتھی ریحان کے ساتھیوں پر ٹوٹ پڑے اور لاتوں مکوں سے چھترول کر ڈالی۔ واضح رہے کہ محمد خان گوندل ایڈووکیٹ ایس پی رضوان گوندل کے سگے چچا زاد بھائی ہیں کہ متعدد بار کار پارکنگ سمیت دیگر ایشوز پر لڑائی جھگڑے کر کے شہرت کے حامل ہیں۔