• news

میانمار: فوج نے 6مسلمانوں کو حملہ آور قرار دیکر مار ڈالا

ینگون (اے ایف پی) میانمار کی فوج نے شورش زدہ ریاست رخائن میں 6 روہنگیا مسلمانوں کو حملہ آور قرار دے کر مار ڈالا جبکہ جھڑپوں میں 2 فوجی بھی مارے گئے۔ کریک ڈائون کے دوران فوج بیسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکی اور سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقے تک رسائی روک دی۔ فوج نے دعویٰ کیا سرحدی علاقے میں چھوٹی گنوں اور تلواروں سے مسلح افراد نے چوکیوں پر حملہ کر دیا۔ ماہین تنگ گائوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن