• news

ا یران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کی بحالی کیلئے کام شروع

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی بحالی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اس حوالے سے وزارت ای سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد گیس کی درآمدی قیمت میں مزید کمی کی جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے جلد ایرانی حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ گوادر سے ایران کی سرحد تک ایل این جی ٹرمینل کے لئے 80 کلومیٹر پائپ لائن پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن