غیر قانونی کیش‘ آزادی سے لے کر اب تک کا ریکارڈ چیک کروں گا: مودی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزادی کے وقت سے لے کر اب تک کا ریکارڈ چیک کریں گے جس کسی کے پاس غیر قانونی کیش نکلا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جاپان میں کام کرنے والے بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بڑے کرنسی نوٹ بلیک منی کو ختم کرنے کے لئے منسوخ کئے ہیں۔