عمران خان قوم کو منتشر کررہے ہیں : لبنیٰ فیصل‘ فرزانہ نذیر
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی ارکان پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل اورڈاکٹرفرزانہ نذیرنے کہا ہے کہ عمران خان کے لائحہ عمل سے پاکستان مخالف ایجنڈے کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ متحد کرنے کا ہے،بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ،قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے۔گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ مخالفین کوملک کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف دن رات ستاتا ہے انہیں یہ خوف ہے کہ اگر عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔