• news

تحریک انصاف وزیراعظم کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی : صمصام بخاری

لاہور( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ عابد شیر علی اپنی نوکری بچانے کے لئے تحریک انصاف پر تنقید کررہے ہیں، تحریک انصاف پوری تیاری سے نکلی ہے اور وزیراعظم کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پانامہ لیکس میں حق اور سچ کی ہی فتح ہو گا اور وزیراعظم عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے، (ن) لیگ کے درباریوں نے اپنی ڈوبتی کشتی دیکھ کر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا، کے پی کے میں ہونے والی ترقی سے جلنے والوں کا منہ کالا ہوگا، تحریک انصاف پر بے ہودہ الزامات (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ایجوکیشن ، ہیلتھ اورپینے کے صاف پانی (ن) لیگ کی ترجیح میں شامل ہی نہیں۔ انہوں نے قبرستانوں کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب کٹوتی کرکے اورنج ٹرین پر لگانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن