• news

باری باری حکومت میں آنے والے ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں: اعجاز چوہدری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصا ف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ چوروں اور بدعنوان حکمرانوں کی تلاشی شروع ہو چکی ہے اور پوری قوم کو یقین ہے کہ اب بدعنوانوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔پانچ برسوں میں بیرونی قرضوں میں 9ارب70کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 6ہزار 290ارب روپے کے اندرونی قرضے لئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ قرضہ لیگ عوام کو قرضوں کی دلد ل میں دھکیل رہی ہے ،تین سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں بنایاگیا جس سے عوام کو فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں بار ی باری حکومت میں آنے والے ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے عوام کو سوہانے خواب دکھاتے ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن