• news

عامر خان مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک ایم این اے مسلم لیگی کارکن عامر خان کو مسلم (ن) لاہور کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ لاہو ر کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر‘ جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ اور سیکرٹری اطلاعات عمران گورایا نے عامر خان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن