کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں مستقل امن قائم نہیں ہو سکتا، ثروت قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرئے ،اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو آزادی نہ ملنا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے ، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتا رکر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے ۔کشمیر ی مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا۔اقوام متحدہ کو امریکی باندھی بنادیا گیا ہے او آئی سی مسلمانوں کی بجائے کسی اور کی نمائندگی کررہی ہے۔ پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہوسکتا۔