• news

مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی زیر غور ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور(آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لاہورکے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنے کےلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ بیان میں وزیرقانون نے کہاکہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظرکیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہا اور میڈیا کی جانب سے ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران عوامی مسائل کی صحیح تصویرپیش کی۔انکا کہنا تھا مال روڈ پر دھرنوں سے نہ صرف ٹریفک کی راونی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

رانا ثناء

ای پیپر-دی نیشن