• news

گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت بگڑ گئی‘ ہسپتال داخل

کراچی ( نمائندہ نوائے وقت ) گورنر سندھ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی کی اتوار کی شب اچانک طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ساﺅتھ سٹی ہسپتال کلفٹن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکے ذاتی معالج مختلف ٹیسٹ لے رہے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق انکی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے۔ واضح رہے گورنر ہاﺅس کے ذرائع نے گورنر سندھ کے ہسپتال داخل ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ معلوم ہوا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، ڈاکٹروں نے ایک روز ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن