جولائی تا اکتوبر، بیرون ملک پاکستانیوں کی بھجوائی گئی رقوم میں 30کروڑ ڈالر کمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک پاکستانیوں کی بھجوائی گئی رقوم میں 30کروڑ ڈالر کمی ہو گئی۔ یہ کمی رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ریکارڈ کی گئی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چار ماہ میں 6ارب 20کروڑ ڈالر بھجوائے گئے، گزشتہ سال اسی عرصہ میں 6ارب 50کروڑ ڈالر بھجوائے گئے تھے۔ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 47کروڑ ڈالر بھجوائے گئے جبکہ یو اے ای سے 35کروڑ 80لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔ امریکہ سے 18کروڑ 30لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔ برطانیہ سے 17کروڑ 30لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ اس کے علاوہ خلیجی ملکوں سے مجموعی طور پر 35کروڑ ڈالر بھجوائے گئے۔
ترسیلات زر