• news

سی پیک منصوبے کا روٹ ہماری نعشوں سے ہی گزر کر تبدیل ہوسکتا ہے: مشتاق غنی

پشاور (بیورو رپورٹ) وزےراعلیٰ خےبر پی کے کے مشےر برا ئے اطلاعا ت و اعلیٰ تعلےم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ سی پےک منصو بے کا روٹ ہماری نعشوں سے ہی گزر کر تبدےل ہوسکتا ہے، جو لوگ منفی پراپیگنڈا کر رہے ہےں وہ ہزارہ مےں تعمےر و ترقی کے دشمن ہےں۔ سی پےک منصوبے کا روٹ ہزارہ ڈوےژن کے سارے اضلاع سے ہی ہوکر گزرے گا، اس مےں کسی قسم کی کوئی تبدےلی نہےں ہے، ہماری حکومت کا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ جو سہولتیں گوارد سے حسن ابدال تک سی پےک مےں ہےں وہی ہزارہ کو بھی دی جائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اور ہائےر سکےنڈری سکولوں کے سالانہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقرےب تقسےم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشتا ق غنی نے کہا کہ تحرےک انصاف حکومت کے مےگا پراجےکٹس تعلےم اور صحت ہے اورنج ٹرےن اور موٹر وے نہےں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءتک صوبہ کا کوئی بھی سکول جدےد بنےادی سہولےات فرنےچرز، آئی ٹی لےب، باﺅنڈری وال، باتھ روم اور اساتذہ کے بغےر نہےں ہوگا۔ مشتاق غنی نے کہا کہ اس سال تعلےمی بجٹ مےں 65 فےصد ہماری حکومت نے اضافہ کےا اور اس سال کا اےلمنٹری اےنڈ سکےنڈری اےجوکےشن کا بجٹ 118 ارب روپے رکھا۔ اےن ٹی اےس کے ذرےعے جتنے بھی اساتذہ کنٹرکٹ پر بھرتی ہوئے انکو حکومت مستقل کرنے پر غور کررہی ہے۔
مشتاق غنی

ای پیپر-دی نیشن