سپریم کورٹ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کل کریگی
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات کےلئے دائر آئینی درخواستوںکی سماعت (کل) منگل کو ہو گی، مقدمہ کے فریقین کی جانب سے آج (پیر کو) متعلقہ دستاویزات اور شواہد جمع کرائی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
سماعت