پیبل بریکرز نے شکست دیکر سیزنز کنولا پولو کپ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزنز کنولا پولو کپ 2016ء کا فائنل پیبل بریکرز نے شیر وڈ /بلیک ہارس کو 8-4 شکست دے کر جیت لیا جبکہ سب سڈری فائنل میں گارڈ گروپ /اوے ہوئے نے ریجاس کو 8-7 سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل میں میچ کے آغاز میں ہی شیر وڈ/بلیک ہارس کی طرف سے حسام علی حیدر نے گول سکور کردیا مگر چند لمحوں بعد پیبل بریکرز کی طرف سے مصطفی منوں نیخوبصورت گول سکور کیا پھر پہلے چکر میں ہی پیبل بریکرز کی طرف سے دو گول مزید سکور کیے۔شیروڈ کی طرف سے حسام علی حیدر نے کئی بہترین موو بنائے مگر گول سکور نہ کر سکے۔ اس طرح پیبل بریکرزنے میچ 8-4 سے جیت لیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں گارڈ گروپ /اوے ہوئے کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی شاندار کارکردگی کی بدولت ریجاس کو 8-7 سے شکست دیدی۔ گارڈ گروپ /اوے ہوئے کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے سات گول سکور کیے جبکہ عمران اختر نے ایک گول سکور کیا جبکہ ریجاس کی طرف سے عمر اسجد ملہی نے پانچ گول سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پرسابق صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سید شاہد علی اور سید محمد رضا ترمذی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔