• news

گلوکارہ ریشماں کی برسی کے حوالے سے تقریب

لاہور(کلچرل ر پورٹر)برصغیرکی معروف لوک گلوکارہ ریشماں کی تیسری برسی کے حوالے سے تقریب گزشتہ روزالحمراہال نمبرتین میںہوئی جس میں شوبزسے وابستہ فنکاورں اورثقافتی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پرریشماں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔تقریب میں مرحومہ کے بیٹے ساون، مہرو ریشماں اوردیگرگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے محفل کوچارچاندلگادئیے ۔اس موقع پہلے ریشماں ایوارڈزکاانعقادبھی کیاگیاجس میں ملک کے معروف گلوکاروں کواعلیٰ کارکردگی کامظاہر ہ کرنے پرایوارڈزسے نوازاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن