• news

مزاح میں پاکستانی فنکاروں کا کوئی ثانی نہیں: عمران شوکی

لاہور(کلچرل ر پورٹر)اداکار عمران شوکی نے کہاہے کہ مزاح میںپاکستانی فنکاروں کاکوئی ثانی نہیںہے ،ملکی فنکاوں نے پوری دنیامیں اپنے فن کا لوہا منوایا انکا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروںنے گائیکی سے لیکراداکاری اورفیشن انڈسٹری میں اپنے نام کاسکہ جمایالیکن مزاحیہ فنکاروں کی ایک الگ پہچان ہے جسے سب سے زیادہ بھارت میں تسلیم کیاگیااورہمارے کئی فنکاربھارتی ٹی وی شوزمیں اپنے فن کالوہامنواچکے ہیں۔لائیوشومیں شائقین کوہنسانامعمولی بات نہیںہے۔

ای پیپر-دی نیشن