• news

معیاری فلموں میں کام کوموقع ملاتوغورکروںگی: بندیا حسین

لاہور(کلچرل ر پورٹر)سٹیج کی ناموراداکارہ بندیاحسین نے کہاہے کہ اپنے فن اورمحنت کی بدولت نام پیداکیا،معیاری فلموں میں کام کوموقع ملاتوغورکروںگی۔ایک بیان میںانکاکہناتھاکہ تھیٹراظہارفن کاقدیم ذریعہ ہے ۔ماضی میں فلمی سکرین اورٹی وی پرشہرت حاصل کرنے والے فنکاروں کی اکثیریت کاتعلق تھیٹرسے ہے جنہوں نے سٹیج ڈراموںمیں اداکاری کے جوہردکھاکراپنامقام حاصل کیا۔بندیاحسین کاکہناتھاکہ مجھے تھیٹرپرپرفارم کرنااچھالگتاہے اورمیری پہچان تھیٹرہی ہے ۔مجھے کئی بارفلموں میںبھی پیشکش ہوئی تاہم میںنے روایتی فلموں میں کام کرنے سے معذر ت کرلی ۔

ای پیپر-دی نیشن