• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیسری‘ خواتین کی پہلی کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح پرسوں ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیسری اور خواتین کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح 16نومبر کو کنیئرڈ کالج لاہور میں ہوگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے ، اکیڈمی میں نوجوان خواتین کو تربیت دی جائے گی ، کوچنگ اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں خواتین کو جدید اور بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، اکیڈمی میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گی، جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید نکھار سکیں گی، اس سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب روالپنڈی اور سیالکوٹ میںکرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کا افتتاح کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن