• news

یورپی یونین مقبوضہ کشمیر ہولناک بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے وفد بھیجے:وزیر اعظم آزاد کشمیر

برسلز(صاحبزادہ عتیق +آن لائن ) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ بھارت نے ماہ کے دوران نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے اور مسلسل کرفیواور پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ قابض بھارتی فورسز کے اہلکار پیلٹ گن سے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم اور انکے چہروں کو مسخ کر رہے ہیں ۔ یورپ کے اختتام پر برلن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظالم او رمظلوم کے درمیان جنگ بپاہے اور بھارت انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجودکشمیریوں بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے انتہائی پر عزم ہیں۔ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ان پر زوردیا کہ یورپی یونین بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے مسئلے کو نظراندازنہ کرے اور حقائق کی چھان بین کے لئے ایک وفد مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ کشمیرکونسل یورپی یونین کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ کشمیر یورپی یونین ویک مسئلہ کشمیرکو یورپ میں اجاگرکرنے کے لئے ایک اہم فورم ہے۔ انہوں نے تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کواجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم آزادی وہ کشمیرکونسل ای یوکے سربراہ علی رضاسید کی دعوت پر یورپ آئے تھے۔ دریں اثنا کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے یقین دلایاہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب میں شرکت کی جن میں کشمیر پر تصویری نمائش ، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد اور ارکان یورپی پارلیمنٹ اور اعلیٰ یورپی حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام شامل تھاے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وہ اپنے دورہ یورپ سے مطمئن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں کوشش ہو گی آزادی کشمیر سے طلباء کے یورپ کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں تا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو یورپی حلقوں میں اجاگر کریں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بلجیم میں اپنے قیام کے بعد ہالینڈ میں کشمیر پیس کونسل کے صدر راجہ زیب خان کی دعوت پر دی ہیگ میں ایک کانفرنس میں شرکت کی اور جرمنی کے دورے کے دورا انہوں نے ڈاکٹر صدیق کیانی کی تنظیم کشمیر فری آرگزنائزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی برلن میں انسٹی ٹیوٹ آف کلچر ڈیپلومیسی کا بھی دورہ کیا۔سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ یورپ بہت ہی موثر رہا اور مفید رہا۔علی رضا سید اور دیگر ساتھیوں بشمول سردار صدیق، زیب خان اور صدیق کیانی کیانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میزبانی کے بہترین فرائض انجام دیتے ہوئے بھر پور طریقے سے تقریبات کا اہتمام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن