افغانستان :ڈرون حملہ بارودی سرنگ دھماکہ داعش کے 23 شہری ہلاک
کابل (آئی این پی +اے ایف پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 13غیر ملکیوں سمیت داعش کے 23جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میںبچوں اور خواتین سمیت 7شہری ہلاک ہوگئے، افغان انٹیلی جنس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرنے و الے 3پاکستانی شدت پسندوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ،ادھر کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ڈرون حملے میں 13غیر ملکیوں سمیت داعش کے 23جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ضلع آچن میں کی گئی جس میں13غیر ملکی بھی شامل ہیں۔این ڈی ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنڑ سے تین پاکستانی شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو داعش میں شامل ہونا چاہتے تھے۔این ڈی ایس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت شیر ولی عرف حنیفہ ،حمزہ اور نور حمید کے نام سے ہوئی ہے۔تینوں افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقے جندل سے ہے شہرجنوبی صوبہ قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7شہری ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں 3بچے ،2خواتین اور 2مرد شامل ہیں۔ادھر درجنوں افغان خواتین طالبان کے خلاف لڑائی میں شامل ہوگئیں۔امریکی سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ کیوں کہ بگرام بیس پر حملے کے بعد کیا ہمارے پالیسی تبدیل ہو گی۔افغان پارلیمنٹ نے خراب کارکردگی پر مزید3وزراء کو برطرف کر دیا جس کے بعد دو روز میں برطرف کیے گئے وزراء کی تعداد6ہو گئی ، پارلیمان نے وزیر خزانہ اکلی حکیمی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ وزیر ہوا بازی برطرف کیا گیا۔ ووٹنگ کا عمل تینوں وزراء کی عدم موجودگی میں ہوا گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ نے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش بریفنگ دینے میں ناکامی پر وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، وزیرپبلک ورکس محمود بلیغ اور لیبر و سماجی امور ، شہدا و معذور کی وزیر نسرین اور یا خیل کو برطف کر دیا تھا۔ سپیکر پارلیمنٹ عبدالرئوف ابراہیمی نے صدر اشرف غنی سے اعتماد کے ووٹ کیلئے برطرف وزرا کی جگہ نئے مناسب افراد نامزد کرنے کی درخواست کی۔ وزراء کی توثیق بھی پارلیمنٹ سے حاصل کر لازمی ہے۔ واضح رہے کہ افغان پارلیمنٹ نے جن تین وزرا کو بر طرف کیا ہے، ان پر نا مناسب کارکردگی کے علاوہ مختص بجٹ کا قبل از وقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔