درگاہ شاہ نورانی پر حملہ قابل مذمت بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: ملک عظمت
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لنڈا بازار ٹریڈرز ونگ بورڈ کے صدر ملک عظمت اللہ نے حب میں درگاہ شاہ نورانی دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکار اور بزدل دشمن کی بزدلی کا اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کررہا ہے ۔ مگر اس کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ اُنہوں نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ن کے موجودہ دور میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی: ملک شوکت علی
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے سینئر نائب صدر ملک شوکت علی نے کہا ہے کہ وزیر خوراک بلال یاسین کے اقدامات سے علاقہ میں بھرپور ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کے موجودہ دور میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی۔