• news

کاہنہ، فیروز پور بروڈ پر کروڑوں کی لاگت سے نصب لائٹیں ناکارہ، وارداتیں، حادثات بڑھنے لگے

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ فیروز پورروڈ پر کرڑوں روپے کی لاگت سے لائٹیں نصب کی گئیں لیکن برسوںگذر جانے کے باوجود روشن نہ ہو سکیں اندھیرے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں فیروزپورروڈ پر آٹھ برس قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سابقہ دور حکومت میں کرڑوں روپے کی لاگت سے میٹروبس گجومتہ اسٹیشن سے لے کرپرانا کاہنہ، للیانی نہر تک لائٹس نصب کی گئیں جن کو ابتدائی طور پر چند روز روشن کیا گیا بعدازاں بند کر دیا گیا جو آج تک بند پڑی ہیں فیروز پورروڈ پر لائٹ نہ ہو نے کی وجہ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود لائٹس آن نہیں کی جارہی اور نہ ہی کو ئی بھی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیا ر ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سیاور ڈی سی لاہور کیپٹن عثمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حلقے کی عوام کی سہولت کے لیے فیروز پورروڈ پر نصب لائٹس فوری آن کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن