لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں : فیصل میر
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں عوام غربت بھوک وافلاس کاشکار ہیں ملک قرضوں میں ڈوبا ہواہے حکومتی پالیسوں کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کاشکار ہے جب تک حکمران اپناسرمایہ پاکستان منتقل نہیں کریں گے تو بیرونی سرمایہ کار کیسے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔